اسلحہ و شراب برآمدگی کیس :گنڈا پور کو جلد سوالنامہ فراہم کردیاجائے گا:عدالت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف اسلحہ و مبینہ شراب برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریمارکس دئیے سوالنامہ جلد فراہم کردیاجائےگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی،ملزم کے 342 بیان کیلئے سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا،عدالت نے کہا2سے 3دن میں 342 کے بیان کےلئے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا ،سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔