پی ٹی آئی نے ججز تقرری آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ججز تقرری کےلئے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ کر اپنے منصب کی وقعت کو کم کیا،عدلیہ کی آزادی میں ماورائے دستور اور ماورائے جمہوریت قوتوں کا دروازہ کھولا ،بھیانک اثرات دوررس ہوں گے، قوم سمجھ رہی ہے کس طرح جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ،معاوضہ چیف جسٹس کو ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاچیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہایت شرمناک ،قابل مذمت ہے،آئی ترامیم کی ہر قانونی و جمہورتی طریقے سے مخالفت اور پارلیمنٹ میں راستہ روکیں گے۔