چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کیلئے پی ٹی آئی میں پھوٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی اے سی کیلئے پی ٹی آئی میں پھوٹ،سینئر رہنماﺅں نے شیرافضل مروت کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے رائے دی پارٹی کے سینئر اراکین میں سے کسی کو اہم کمیٹی کی چیئرمین شپ دینی چاہیے تاہم اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام سپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا،علاوہ ازیںاسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کےلئے لابنگ شروع کر دی۔