اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی گنڈا پور کے بیان سے نالاں،تنہا تحریک چلانے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا رابطہ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی ضرورت نہیں، حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے۔
جے یو آئی نے مزید کہا پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں،پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے پھر رابطہ کیاجائے،دوسری جانب فضل الرحمن نے بھی پارٹی رہنماوں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
جے یوآئی گنڈا پور کے بیان سے نالاں،تنہاءتحریک چلانے کافیصلہ
















