اہم پیشرفت،پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ بننے کو تیار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اہم پیشرفت،پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ بننے کو تیار،بی آئی ایس پی کی چیئرمین شپ کیلئے روبینہ خالد مضبوط امیدوار بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے فیصلہ 2 صوبوں میں گورنر کے عہدوں کےلئے اپنے رہنماو¿ں کو نامزد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ،فیصلے کے تحت 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے،2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماوں کو دی جائیں گی۔