اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے گندم کی پیداوار دیکھنا وزیر اعظم کا کام نہیں۔
سوشل میڈیا شو ٹاک شاک میں انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا 4ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 3.4 ملین میٹرک ٹن درآمد کی گئی،جنرل عاصم منیر کےساتھ بہترین تعلقات تھے وہ وزیر اعظم آفس کا احترام کرتے ہیں،خفیہ ادارے عدالت نہیں صرف وزیر اعظم اور وزارت دفاع کو جوابدہ ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہاسابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابطہ ہوا تھا، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صرف ایک بار رابطہ ہوا۔
گندم کی پیداوار دیکھنا وزیر اعظم کا کام نہیں :انوار الحق کاکڑ
















