45 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

لاہور (خبرنگار)پنجاب حکومت نے 45اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے 12 اسسٹنٹ کمشنرز کو37ویں پی ایس ایم جی ٹریننگ کورس کیلئے بھی نامزد کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عبدالباسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ (سٹی ) تعینات ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈسپوزل پر تعینات فاروق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا تعینات،اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور مس انعم بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ زوہیب شفیع کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ،انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی (سٹی) تعینات،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات ، ظہیر الدین بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی (صدر) الماس صبیع ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی (کینٹ)تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی (صدر) تعینات، اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد مس ایوشہ ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات، مس اقراءمبین کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد تعینات، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات، اظہر طارق کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات ، اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات، فیض فرید کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور تعینات، محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور تعینات، مس عطیہ عنایت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور (سٹی) عدیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا تعینات، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال مس ثناءکو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور (سٹی ) تعینات، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن) حافظ آباد اشفاق رسول کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ تعینات ، رومان خلیل کو اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن) لاہور مس وجیہہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین تعینات، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ مس غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن )جہلم مس اقراءناصر کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تعینات، سعید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لاوا تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تعینات، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات، تقرری کے منتظر وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات، اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل محمد سعد بن خالد کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن )پاکپتن ہارون اختر کو اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل تعینات م اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن) چکوال بلال زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات، ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ خضر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ساہیوال ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) فیصل آباد عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات ، رنگزیب گوارئیہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (صدر) تعینات، اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )راولپنڈی شمس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ تعینات، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن) میانوالی کفایت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد تعینات ، تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات اور مس صفا عابد کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے12 اسسٹنٹ کمشنرز کو 37 ویں پی ایس ایم جی ٹریننگ کورس کیلئے نامزد کردیا جن میں اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ خرم حمید، اے سی بھلوال سفیان دلاور، اے سی جھنگ میاں سرمد حسین، اے سی گجرات حیدر عباس، اے سی کلرکہار ساجد منیر، اے سی فیصل آباد صدر فاضل عباس کو، اے سی پنڈی بھٹیاں راشداقبال، اے سی گجر خان میاں مراد حسین، اے سی ہارون آباد عامر محمود، اے سی ڈی جی خان عثمان غنی، اے سی تاندلیانوالہ رانا اورنگزیب اور اے سی ساہیوال علیم ریحان کو نامزد کیا گیا ہے۔ تمام افسران کو فوری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورس کو مکمل کرنے پر مذکورہ افسران اگلے گریڈ میں ترقی کے اہل ہوں گے۔