پنجاب سردار سلیم حیدر،کے پی فیصل کریم کنڈی،بلوچستان میں جعفر مندو خیل گورنر نامزد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنجاب سردار سلیم حیدر،کے پی فیصل کریم کنڈی،بلوچستان میں جعفر مندو خیل گورنر نامزد،فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات کےلئے وزیر اعظم ہاو¿س پہنچے تو شہباز شریف نے استقبال کیا ،ظہرانہ بھی دیا،ملاقات میںنئے گورنرز کی تقرری کے معاملے سمیت اہم مور پر مشاورت کی گئی،وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب سردار سلیم حیدر،کے پی فیصل کریم کنڈی ،بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےلئے نام تجویز کئے،وزیراعظم نے منظوری دےدی جبکہ بلوچستان کیلئے قرعہ جعفر مندو خیل کے نام نکلا،سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس ہی رہے گا اور کامران ٹیسوری بطور گورنر ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔