چنیوٹؓ:(رانا وقاص) ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاریخی و قدیمی عمر حیات محل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔
گزشتہ روز تاریخی محل کے فرنٹ حصہ پر لکڑی سے تیار شدہ بالکونی گر گئی۔ تاریخی عمر حیات محل کی خستہ حالی پر شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ تاریخی عمر حیات محل چنیوٹ شہر کا تاریخی ورثہ ہے انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث یہ ورثہ ختم ہو رہا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے عمر حیات محل کی مرمت کیلئے فنڈز کا اجرا کرے ۔
چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کی غفلت، قدیمی عمر حیات محل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
















