لاہور:(اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی، امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کرانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہااور کہاوزیراعلیٰ مریم نوازکی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، ڈونلڈ بلوم نے کہا امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔
مریم نوازنے کہاامریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کےلئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے،ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کر، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے،پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے،حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پولیو اورسائٹ بورڈکا اجلاس ہواجس میں پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے مشترکہ موثر کاوشوں پر اتفاق کیاگیا اورپولیو کےخلاف مہم کو مزید موثر بنانے کےلئے اقدامات کاجائزہ ،پنجاب میں دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیاگیا،پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
مریم نوازنے کہاپنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں،فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جاسکتا ہے، عوام کی صحت او رعلاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں، مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیفٹی او رسکیورٹی یقینی بنا نے کیساتھ پولیو کے حوالے سے کمزور انڈیکٹری والے اضلاع پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔
مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کےساتھ ن لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پہنچ گئیں، مریم نواز اور قائد نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ سے والد ،پارٹی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلیٰ اور نواز شریف نے افضل تارڑ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی، مریم نواز نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا،نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ کو سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسا اور صبر کی تلقین کی،مرحوم افضل حسین تارڑ کی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
نواز شریف نے کہا افضل حسین تارڑ میرے دیرینہ دوست اور سرگرم پارٹی رکن تھے،افضل تارڑ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، دلوں میں رہیں گے،مسلم لیگ (ن) خاندان کی طرح ہے، پوری پارٹی افضل حسین تارڑ کی وفات پے رنجیدہ ہے،افضل حسین سچے پاکستانی اور بہترین لیگی کارکن تھے، مریم نواز نے کہا مرحوم افضل تارڑ قائد نوازشریف کے بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اور شفیق بزرگ تھے،آمریت کا دور ہویا دور اقتدار افضل تارڑ ہمیشہ وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کیساتھ ڈٹے رہے،افضل تارڑ کی سیاسی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیر اعلیٰ اور پارٹی قائد نواز شریف سے ن لیگ کے مقامی کارکنوںنے بھی ملاقات کی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنک گیمز کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں پنجاب کی 20 یونیورسٹیوں کی طالبات کی ٹیمیں شریک ہوئیں، ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ بھی لیا،مریم نواز نے پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، میں آپ کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے آپ کا بھرپور ساتھ دیا، اگر بیٹا چیف منسٹر بن سکتا ہے تو بیٹی بھی چیف منسٹر بن سکتی ہے، مجھے خوشی ہے میں نے فیصل ایوب کھوکھر جیسا نوجوان سپورٹس منسٹر منتخب کیا،وزیراعلیٰ نے مزید کہا پہلے پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ تھی میں اسے اب ڈبل کرکے ایک کروڑ کرتی ہوں، جب میں چیف منسٹر پنجاب بنی تو میں نے سوچا تھا خواتین کےلئے کام کروں گی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















