کراچی: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیاآئین و قانون میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست جمعہ کوسماعت کیلئے مقرر کردی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرےگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
















