ایس پی سٹی کی قیادت میں پولیس نے ٹوپی ڈکیت گینگ کو منطقی انجام تک پہنچادیا

فیروز والہ: (شہباز بھٹی)ملک بھر میں مہنگائی ،بیروزگاری اور نامساعد حالات کی وجہ سے ڈاکوﺅں ،چوروں نے اپنے پنجے گاڑ لئے بلکہ یہ امر تشویشناک ہے کہ ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ کا ان قتل عام بھی کیا جارہا ہے، ایسی طرح ہی گزشتہ دنوں شاہدرہ کے علاقے میں ٹوپی گینگ نے خوف وہراس پھیلا رکھا تھا شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا تھا۔ ٹوپی ڈکیت گینگ ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہریوں کو قتل کرچکا ہے جبکہ شاہدرہ کے مکین ٹوپی ڈکیت گینگ کی علاقے میں موجود گی کے باعث خوف کے سامنے میں زندگی بسر کررہے ہیں بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ لوگ ٹوپی ڈکیت گینگ کے خوف سے گھروں تک محدود ہوچکے تھے۔

ٹوپی ڈکیت گینگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے نظر پیش ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قاضی علی رضا نے فوری طور پر نوٹس لیا اور سٹی ڈویژن پولیس کو ٹوپی ڈکیت گینگ کو انجام تک پہنچانے کیلئے ٹاسک سونپا ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا ٹوپی ڈکیت گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹوپی ڈکیت گینگ ایک منظم گینگ تھا جو کے 2سگے بھائیوں پر مشتمل تھا اور شاہدرہ کے علاقے میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جبکہ اس کے علاوہ اس ڈکیت گینگ میں ان دونوں بھائیوں کے ہمراہ 10سے 12ان کے ساتھی بھی ان کی مدد کررہے ہیں دونوں بھائی اکٹھے گھر سے نکلتے اور واردات کرکے واپس گھر لوٹ آتے علاقے میں کسی کو بھی ان دونوں بھائیوں کے ڈاکو ہونے تک ہی ”بھنک “نہ تھی ۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قاضی علی رضا نے بتایا کہ ٹوپی ڈکیت گینگ بارے سب سے پہلے 31جنوری 2024کو پتہ چلا جب انہوں نے ڈکیتی مزاحمت پر دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااور ان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔اس کے فوراً بعد 3فروری کو ٹوپی ڈکیت گینگ کے ایک نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا اور اس سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اسی اثناءمیں ٹوپی ڈکیت گینگ کی جانت سے وارداتوں کا سلسلہ دھڑلے سے بڑھتا چلا گیا پھر اس واردات کے ایک ہفتے بعد ٹوپی ڈکیت گینگ 324کے مدعی کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کردیا۔ اب ان وارداتوں کے بعد ٹوپی ڈکیت گینگ کے حوصلے بہت بڑھ چکے تھے پھر اسی طرح 17فروری 2024کو ٹوپی ڈکیت گینگ نے کانسٹیبل غضنفر کو قتل اور اس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جہاں وہ ایک دودھ دہی کی دکان پر پہنچے اور وہاں سے بھی ہزاروں روپے نقدی گن پوائنٹ پر لوٹ لئے پھر ٹوپی ڈکیت گینگ نے 27رمضان کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک بچی انیقہ کو قتل کردیا ۔

ساری وارداتوں کو دیکھتے ہوئے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے ٹوپی ڈکیت گینگ کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ روایتی پولیس کی بھی بھرپور خدمات حاصل کیں اور اپنی ایک لیڈی کانسٹیبل کو سول کپڑوں میں ٹوپی ڈکیت گینگ کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے ٹاسک دیا جس نے ٹوپی ڈکیت گینگ کی پل پل کی رپورٹ سٹی ڈویژن پولیس کو فراہم کیں اور ساتھ ہی ساتھ شاہدرہ پولیس کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد شاہدرہ پولیس ڈکیت گینگ کے بہت ہی قریب پہنچ چکی تھی ۔ٹوپی ڈکیت گینگ کی معلومات اکٹھی کرنے میں پولیس کو 2سے اڑھائی ماہ لگ گئے جس کے بعد بالکل پولیس نے ٹوپی ڈکیت گینگ کیخلاف شکنجہ تیار کیا ۔گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہمارے ایک جوان شیراز بٹ نے مقابلے کے بعد دونوں ڈاکوﺅں کو منطقی انجام تک پہنچایاجبکہ اہل علاقہ نے ٹوپی ڈکیت گینگ کے خاتمے کے کیلئے اٹھائے گئے سٹی ڈویژن پولیس کے اقدامات کو سراہا اور ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کا شاندار استقبال کیا اور ان کی گاڑی میں پھولوں کی پتیاں بھی بچھاور کرتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اس سے کبھی بھی غافل نہیں ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ڈویڑن پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تمام اقدامات کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے۔