لاہور،بہاولپور:(اپنے رپورٹر سے ،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپورمیںپہلے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کر دیا،پہلے مرحلے میں 32سے زائد چھوٹے بڑے فیلڈ ہسپتال فنکشنل کیے گئے،پہلے مرحلے میں 21لارج فیلڈ ہسپتال صوبے کے مختلف اضلاع میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے لارج فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا،کنٹینرز میں قائم موبائل ہیلتھ یونٹ میں ڈائگناسٹک پلان،ایکسرے روم اورالٹرا ساونڈ روم کامشاہدہ کیا،مریم نوازنے ہسپتال میں قائم فارمیسی،میڈیکل آفیسر اوروویمن میڈیکل آفیسر کے روم ، جنرل اوپی ڈی،حفاظتی ٹیکے،بنیادی تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات جبکہ سمال فیلڈ ہسپتال میں ڈائگناسٹک پلان،الٹرا ساونڈ روم ،فارمیسی، ای سی جی، الٹرا ساونڈ اورلیب کا بھی مشاہد ہ کیا،وزیراعلیٰ نے فیلڈ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں،لیب اسسٹنٹ اوردیگر عملے سے بات چیت کی،مریم نوازنے ڈاکٹروں اورعملے سے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ میں بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا اور فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کو معیاری علاج معالجے کیلئے انقلابی اقدام قراردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیلڈ ہسپتال تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ایک مکمل ہسپتال ہے، تمام وہ سہولتیں جو کسی بھی اچھے کلینک میں ہوتی ہیں،فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی گئی ہیں، آج 32فیلڈ ہسپتال پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیل جائیں گے،دیہاتی علاقوں میں خود جا کر فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لوں گی،فیلڈہسپتال کی پرفارمنس کا لائیو ڈیش بورڈمحکمہ صحت اورمیرے پاس 24گھنٹے ہوگا،کنٹینرز آج سے پہلے کسی اورچیز کیلئے استعمال ہوتے تھے،کنٹینر زپر چڑھ کر کے لوگ جلاو، گھیراو،مارواورماردوکی تلقین کرتے رہے ہیں، خدمت کیلئے حکومت آئے تو کنٹینر ہسپتال بن جاتے ہیں،غریبوں کی صحت کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کروں گی۔
مریم نواز نے کہا 2 ہفتے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس امیروں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہوگی،ٹریننگ شروع ہوچکی ہے، سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ 12ماہ میں فنکشنل ہوجائے گا، نوازشریف کیساتھ ملکر ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ پر کام کیا،کارڈ کے حوالے سے تب کوئی شکایت نہیں تھی،اب شکایات کے انبار لگے ہیں،2018ءمیں صرف اپنوں کو نوازنے کیلئے ہیلتھ کا رڈ کو کرپشن کا گڑھ بنادیاگیا،ہیلتھ کارڈ کواپ گریڈ کر کے ری لانچ کرینگے ۔
دریں اثنا مریم نواز نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا، ایل ڈی اے کے زیر انتظام 200سے زائد کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو ذمہ داری تفویض کر دی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو 10سال بعد اپ گریڈ کیا جائےگا،خان کالونی نزد ماڈل ٹاﺅن کچہری اور نواز شریف کچی آبادی فیروز پور روڈ کو ماڈل کچی آبادیاں بنایا جائے گا،5لاکھ رہائشیوں کو بنیادی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈی جی ایل ڈی اے نے کچی آبادیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے فزیبلٹی رپورٹ 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دےدیا ۔
مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے عالمی یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں،محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی،گورنر نے مریم نواز کو بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ، ملاقات میں گورنر نے مریم نواز کو صوبہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے گندم کی خریداری و ترسیل پر عائد پابندی کی ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
ادھروزیر اعلیٰ پنجاب نے تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی، مریم نوازنے دہشتگرد وں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















