اسلام آباد: (بیورورپوررٹ)عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد، عدالت نے کیس منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عمران،بشریٰ کی اپیلوں پر سماعت کی،خاور مانیکا نے کہا میرے خاندان کو تباہ کر دیا گیا، آپ کے گھر کےساتھ ایسا ہو تو پتہ چلے، مجھے نہیں لگتا انصاف ملے گا، آپ کیس ٹرانسفر کر دیں،جج شاہ رخ ارجمند نے سوال کیا آپ نے کیسے سوچ لیا؟ کیا کوئی ثبوت ہے میں پی ٹی آئی کےلئے ہمدردی دکھاتا ہوں؟ عدالت میں ہوں آپ بتائیں مجھ پر کیا الزام ہے؟ میرے 21 سال کے کیریئر میں پہلی بار مجھ پر اعتراض عائد ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ شرمناک ہے، آپ پر دباﺅڈالنے کی کوشش ہے، جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا سے کہا کل مجھے بھی قبر میں جانا ہے، آپ کو بھی، میرے لیے کرسی اہم نہیں، آپ اتنی دیر سے کیوں آئے؟ ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا خاور مانیکاانتہا کا جھوٹا ہے،خاور مانیکا نے کہا میرے گھر میں بات ہو رہی ہے کچھ نہیں ہو سکتا،گھر میں زلفی بخاری میسج کر رہا ہے، میری فیملی تقسیم ہو گئی۔
جج شاہ رخ ارجمند نے کہا جب کوئی پارٹی کیس کے بعد باہر نکلتی ہے تو کہتی ہے جج نے پیسے لے لیے، اپیل کی ایک سٹیج ہوتی ہے، میں کسی اور کو کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا، آپ کتنے جج تبدیل کریں گے، کیس ہارنے کے بعد سب یہی کہتے ہیں،دوران سماعت خاور مانیکا ،پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
بعدازاں عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست مستر دکردی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاموجودہ سٹیج پر کیس کی ٹرانسفر کی درخواست کو منظور نہیں کیا جا سکتا، صرف اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کیس کو کسی اور عدالت ٹرانسفر کر سکتی ہے،خاور مانیکا کے مطابق عدالت کی ہمدردیاں پی ٹی آئی کی طرف ہیں جس کا ثبوت نہیں دیا گیا۔
خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد،عدت نکاح کیس منتقل کرنے کی درخواست مسترد



















