قرض موت کا پھندا بن گئے: وزیراعظم، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ترجیح،تعلقات نئی بلندیوں پر لے جائیں گے:سعودی وزیر

ریاض (مشرق نیوز) وزیراعظم نے کہا پاک سعودی معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر تجارت عزت مآب ماجد القصبینے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاک سعودی تجارت کا حجم بڑھانے کےلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے پوری طرح فعال ہے،سعودی وزیر تجارت نے کہا وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی واضح ہدایات کے مطابق ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی کاروباری برادری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ، اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کےلئے اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ، دونوں ممالک کے نوجوانوں اور نئی نسل میں سعودیہ -پاکستان دوستی کے حوالے سے جذبات مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی،پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیراعظم نے کہا ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ، بل گیٹس نے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی،شہباز شریف نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں پاکستان اور فاو¿نڈیشن کے درمیان حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نے بل گیٹس کو دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے دیرینہ تعاون پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن (بی ایم جی ایف) کا شکریہ ادا کیا جبکہ آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف آج تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا، تعلیمی ایمرجنسی کے نفاد کی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، تعلیمی بجٹ کو آئندہ 4 سال میں5 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں،حکومت نے 4سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔