مرکزی صدر ایپکا حاجی ارشاد آرائیں کی ریٹائرمنٹ پر شاندار تقریب

گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)مرکزی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حاجی محمد ارشاد آرائیں کی ریٹائرمنٹ پر پنجاب ٹیچرز یونین اور پنجاب بھر کے کلریکل سٹاف نے شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں حاجی محمد ارشاد آرائیں کو گلدستے پیش کئے گئے اور پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے انکی شاندار خدمات پر یادگاری سوینیئر بھی پیش کیا گیا۔

حاجی محمد ارشاد آرائیں کا تقریب میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور گھوڑوں کے ناچ، نوٹوں کی برسات اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے انہیں پنڈال میں لایا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین چودھری محمد اﷲ رکھا گجر، صوبائی نائب صدر محمد طارق قریشی، ضلعی صدر گوجرانوالہ عبدالواحد ڈار، جنرل سیکرٹری چودھری محمد افضل بھنڈر نے شاندار الفاظ میں حاجی محمد ارشاد آرائیں کی پنجاب بھر کے کلریکل سٹاف کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ پایہ کے منتظم، بردباد اور اعلیٰ اخلاق کی شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے جونینئرز کےساتھ جو مشفقانہ رویہ اپنایا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔