کاربن کریڈٹس پر ٹیکس کے معاملے پر وفاق ،کے پی حکومت آمنے سامنے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) کاربن کریڈٹس پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر وفاق ،کے پی حکومت آمنے سامنے آگئے ۔

قومی موسمیاتی تبدیلی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کاربن کریڈٹس پر 30فیصدٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

وزیراعظم نے معاملے پر صوبوں کےساتھ پالیسی بنانے کےلئے کمیٹی قائم کردی، وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں کامرس، اکنامک ڈویژن، موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکاربن کریڈٹس کی مد سے ملنے والی رقم پر صوبے کے لوگوں کا حق ہے،خیبر پختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے سب سے زیادہ اقدامات کئے اگر وفاق نے یہی رویہ رکھا تو تعاون جاری نہیں رکھ سکیں گے۔