پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا،عمران کو اسٹیبلشمنٹ سے این آر اونہیں ملے گا،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں” نہیں ہوسکتا “کا لفظ نہیں،پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا،عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے این آر اونہیں ملے گا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاپہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا اس شعر میں شاعر این آر او مانگنا چاہتا ہے جو نہیں ملے گا،وزیر اعلیٰ کے پی کے کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،گنڈا پور کاحلیہ غنڈوں جیسا ہے، گفتگو کرنے کا طریقہ بھی نہیں آتا،جیل میں بیٹھ کر ایک موصوف کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،دوبارہ 9 مئی برداشت نہیں کر سکتے، ملکی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کبھی کسی کو کوئی خبر روکنے کا نہیں کہوں گی، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ن لیگ کے سوا تمام حکومتوں نے میڈیا کے پراجیکٹس بند کیے،صحافیوں کےلئے نیا ہاﺅسنگ فیز لا رہے ہیں،ایئر ایمبولینس جون تک پنجاب میں کام شروع کر دے گی،پورے پاکستان میں صرف پنجاب کی حکومت آپ کو کام کرتی نظر آئے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہادستک پروگرام کے تحت حکومت دستاویزات فراہمی کی تمام سہولتیں گھر پر فراہم کرے گی، مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہو رہا تو بدتمیزی شروع کر دی گئی،پی ٹی آئی والوں کے پاس مقابلہ کرنے کو کچھ نہیں،تمام تنظیموں کےساتھ آن بورڈ ہیں، کسانوں کےلئے پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے۔