گوجرانوالہ (بیورورپورٹ )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے انتخابات،رانا رمضان صدر منتخب ہو گئے۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک اساتذہ کے پروفیسر رانا رمضان گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ بھاری اکثریت سے صدر اور عامر شہزاد جنرل سیکرٹری بنے،
اپنے بیان میں نو منتخب صدر نے اعتماد کرنے پر اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پروفیسرز نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔پروفیسر چودھری ریاض گجر نے بھی اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے حمایت کی ہے اور تحریک اساتذہ کے پینل کو کامیاب کروایا۔
رانا رمضان پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
















