باب حافظ آباد کی تعمیر کا منصوبہ مکمل،نئے پراجیکٹ شروع کئے جائینگے، سندس ارشاد

حافظ آباد:(قمر عباس )ضلعی انتظامیہ اور مقامی صنعت کار کی جانب سے گوجرانوالہ روڈ پر باب حافظ آباد کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ار شاد نے باب حافظ آباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

میپ رائس ملز کے سی ای او شیخ عدنان اسلم، ڈسٹرکٹ ناظر ملک شعیب اسلم اعوان و دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے باب حافظ آباد کی تعمیر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں اضافہ ہو تا ہے اور بالخصوص بیرون شہر سے آنے والے افراد کو شہر میں داخلے کے وقت ایک اچھا تاثرملتا ہے۔ انکاکہنا تھا کہ باب حافظ آباد کی تعمیر سے شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا۔

سند س ار شاد نے کہاضلعی انتظامیہ جہاں شہر کے چوکوں، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور شجر کاری کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تو وہی ضلع کی مخیر شخصیات اور اداروں کو بھی چاہیے کے وہ اپنے شہر او ر ضلع کی بہتری اور اس کے قدرتی حسن میں اضافہ کے لیے نئے پراجیکٹ شروع کر یں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میپ رائس ملز کے سی ای او شیخ عدنان اسلم کی جانب سے باب حافظ آباد کی تعمیر کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شیخ عدنان اسلم نے بتایا کہ حافظ آباد چونکہ چاول کی کاشت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس لیے باب حافظ آباد پر سٹی آف باسمتی،کلمہ طیبہ اور درود ابراہیمی بھی تحریر کروایا گیا ہے جبکہ باب حافظ آباد میں لائٹنگ کا بھی خصوصی طور پر بندو بست کیا گیا ہے۔