سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس ،وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کردی،شہبازشریف نے استفسار کیا کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمریاں لیک کرنے پر پابندی لگا دی،سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی آئندہ کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا۔