سارا ملک اپنا گھر،ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے:لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں سارا ملک اپنا گھر ہے،مجھے تو سمجھ نہیں آتی ڈپٹی کمشنر کرتے کیا ہیں، ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے۔

سموگ تدارک کےلئے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی،وکیل ایل ڈی اے نے استدعا کی تمام ڈی سیز کو ہدایت جاری کی جائے پلاسٹک بیگ تلف کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے پہلے شاپنگ بیگ گھر سے لےکر جاتے تھے، اب بھی لے کر جائیں، ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے، مجھے تو سمجھ نہیں آتی ڈپٹی کمشنر کرتے کیا ہیں، ڈپٹی کمشنر بہت طاقتور ہے صرف باہر نکل کر دیکھ لے ہو کیا رہا ہے،عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو پانی کے بچاﺅ کےلئے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں کارروائی اور پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاسکول کے بچوں کےساتھ ملکر صفائی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے ،گھر صرف وہ نہیں جہاں رہتے ہیں، سارا ملک اپنا گھر ہے، کس قدر زیادتی ہے مزدور یکم مئی کو مزدوری کرتا اور ہم چھٹی مناتے ہیں۔