حج پر نہ جانے والوں کے اخراجات سے 2لاکھ روپے تک کٹوتی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حج پر نہ جانے والوں کے اخراجات سے 2لاکھ روپے تک کٹوتی،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کاشیڈول جاری ہونے کے بعد حج پر نہ جانے والے کامیاب درخواست گزاروںکوایک لاکھ97ہزار روپے کاٹ کر رقم واپس کی جائے گی، بیمار،فوت ہونےوالے،ای سی ایل اوربلیک لسٹ افراد کی رقم میں کٹوتی نہیں ہوگی،تمام کمپنیوں کے حج پروازوں کاشیڈول پاک حج ایپ پرجاری کردیا گیا۔