وزیر اعلیٰ کا ٹریفک حادثے میں جاں بحق حمزہ کے اہلخانہ کو امدادی چیک

نارووال:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چودھری کےساتھ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موضع جسڑ کے رہائشی ابوبکر کے گھر پہنچ گئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چودھری اور ڈپٹی کمشنر نے 18 اپریل کو2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ابوبکر کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعزیتی پیغام بھی اہل خانہ تک پہنچایا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک متاثرہ خاندان کو پیش کیا۔

نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چودھری نے کہا ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے اللہ تعالی ابوبکر کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائےں،اس موقع پر متوفی ابوبکر کےلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔