پیپرز کی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے،علی سمیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ:( میاں افتخار احمد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زروزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے انٹرسالانہ امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ کیا،انہوں نے امتحانی مراکز کی انسپکشن کی اور طلبا وطالبات سے امتحانی عملہ کے رویے کے بارے دریافت کیا، انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرز کو امتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا بورڈ کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیپرز کی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے۔