تاندلیانوالہ میں سونا ڈی اے پی بوران کی افتتاح تقریب

تاندلیانوالہ:(نمائندہ مشرق) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سونا ڈی اے پی بوران کے افتتاح کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب میں ایف ایف سی کے ریجنل منیجر راجہ عمراقبال،ٹیکنیکل منیجر آصف ودیگر نے شرکت کی۔

تقریب ڈی اے پی بوران کھادکی افتتاح کےلئے منعقد کی گئی،تقریب میں ریجنل منیجر ایف ایف سی راجہ عمر اقبال،ٹیکنیکل منیجر آصف،سیلز آفیسر مصطفی دلدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز،پیرچن شاہ،احمد ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو پیراکرم شاہ،زمیندار رائے اقبال،عبیدشاہ ،پیر احمد شاہ چشتی ودیگر زمینداروں نے شرکت کی،تقریب کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا،ریجنل منیجر راجہ عمراقبال نے شرکاءسے ڈی اے پی بوران بارے اظہارخیال کیا،ٹیکنیکل منیجر آصف کے زمینداروں کوڈی اے پی بوران کی افادیت بارے آگاہ کیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز نے فصلوں میں بوران کی کمی بارے معلومات فراہم کیں۔