انتظامیہ کی غفلت ،کوٹلی لوہاراں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ کھل گئے

کوٹلی لوہاراں: (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت نااہلی یا غفلت جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ،محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے ملازمین مالامال ہوگئے


سیالکوٹ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں گردونواح غیر قانونی منی پٹرول پمپوں میں دن بہ دن اضافہ ہو گیا، سول ڈیفنس کے افسران جس علاقے میں کاروائی کرنے جاتے ہیں تو اپنے من پسند لوگوں کو پہلے فون کر کے بتاتے ہیں ہم آرہے ہیں آج کچھ ٹائم اپنا منی پمپ بند رکھنا ، گلی محلوں میں بھی منی پٹرول پمپوں کے ذریعے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پکڑتا جا رہا ہے، گھنونے دھندے میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں، سول ڈیفنس عملہ مال بٹورنے میں مصروف ہے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔