پشاور:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میںہلاک 8 دہشتگرد کسٹم اہلکاروں پر حملوں میں ملوث نکلے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب شامل ہے ،ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری و سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے۔
حکام نے کہادہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے ،جہنم واصل کر دیا،مقامی آبادی میں موجود سہولت کاروں کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد کسٹم اہلکاروں پر حملے میں ملوث نکلے


















