پشاور، کوئٹہ (مشرق نیوز) جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س پشاور میں منعقد ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔
دریں اثناءجسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بھی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاو¿س میں چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ، ہائی کورٹ کے ججوں، اراکین اسمبلی، سینئر وکلا اور دیگر نے شرکت کی۔
پشاور اوربلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان نے حلف اٹھا لیا
















