گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے، سکولوں میں ریشنلائزیشن کے بعد خالی پوسٹوں پر بھرتی کا میکنزم وضع کیا جائے گا، ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کرام کی پرموشن کا نظام آسان کرے اور ترقیوں کے عمل میں پرفارمنس کو بھی بنیاد بنایا جائے، یہ ہدایات انہوں نے ڈی سی کمپلکس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین، سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی منشا اللہ بٹ، ارکان پنجاب اسمبلی فیصل اکرام، شکیلہ جاوید آرتھر بھی موجود تھے، سی ای او جاوید اقبال نے بریفنگ دی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ضلع سیالکوٹ کے 1790سرکاری سکولوں میں 2لاکھ23یزار964طالبات، 1لاکھ81ہزار 186ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں، 12618اساتذہ کرام تعینات ہیں جبکہ رواں سال 41435سٹوڈنٹس کی انرولمنٹ کی گئی ہے، نان فارمل سکولوں کے طلبہ و طالبات کو یونیفارم کی سپلائی کیلئے آرڈر دیدیا گیا ہے190ٹیچرز کی پرموشن کیلئے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں،رانا سکندر حیات
















