نوال سعید خاموش رہتیں، ہوسکتا ہے شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں: ابرارالحق

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو آل راونڈر شعیب ملک سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ہوسکتا ہے شعیب تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔ سوشل میڈیا پر ابرار الحق کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے نوال سعید سمیت مختلف اداکاراو¿ں کے بارے میں پوچھا گیا اور رائے دینے کا کہا گیا۔ گلوکار سے میزبان نے مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر سے متعلق پوچھا گیا جس پر ابرار الحق نے کہا کہ مہوش حیات کے اندر جوش ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہئیں اور ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے۔ صبا قمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہے تو وہ صبا قمر ہے۔ نوال سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، وہ کون ہیں؟ میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسیج کرتے ہیں جس پر سکینڈل بھی بنا تھا۔ ابرارالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو شعیب ملک کے پیغامات کی بات پر پردہ ڈالنا چاہیے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے۔ اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔