اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمزبند کرنے کا حکم دےدیا۔
نادرا ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری ،عوام کو سہولت ملے گی،نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلئے نادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں،پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کےساتھ امیج میں بھی بہتری آئی،پیدائش، موت، شادی و طلاق سرٹیفکیٹ کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کےلئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔
محسن نقوی نے کہاشہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمزبند کرنے کا حکم


















