دہشتگردی ،فرقہ واریت ،فسادات کیلئے سوشل میڈیا کااستعمال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دہشتگردی ،فرقہ واریت ،فسادات کیلئے سوشل میڈیا کااستعمال،سی ٹی ڈی نے 3 ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی،رپورٹ میں ٹوئٹر پر چلنے والے17سیاسی ٹرینڈ کو حساس قرار دےدیا گیا۔

رپورٹ میں میں کہا گیا سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ میں زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد ملوث ہیں،ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بےجا تنقید کی گئی۔