اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ آوٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائےگا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت کا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آو¿ٹ سورس کرنا ہے، اسلام آباد ائیر پورٹ مئی کے وسط تک آوٹ سورسنگ کیلئے تیار ہوجائیگا، اسلام آبادکے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹس بھی آوٹ سورسنگ کیلئے تیار کرلئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس ملے گی، معاملے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ وزیر دفاع نے ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پا کر ملک کو قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لکھا مسائل کا پورا ادراک ہے جلد ان پر قابو پائیں گے۔
اسلام آباد ائیر پورٹ مئی میں آوٹ سورسنگ کیلئے تیار ہو جائیگا: خواجہ آصف



















