بنگلورو (مشرق نیوز) کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور بزنس مین سوندریا جگدیش اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل، اتوار کے روز سوندریا جگدیش نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی مبینہ کوشش کی جس کے بعد انکی موت ہو گئی۔ اس حوالے سے پروڈیوسر کے دوست نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جگدیش کی موت خودکشی کی کوشش کے بعد ہوئی ہے، ہم انہیں ہسپتال لیکر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ پروڈیوسر کے دوست نے کہا کہ جگدیش کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے نہیں ہوئی، وہ تو بالکل ٹھیک تھے، انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سوندریا جگدیش نے پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
معروف بھارتی فلم پروڈیوسر سوندریا جگدیش کی اپنے گھر سے لاش برآمد


















