محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر،بالائی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی،کشمیر،پنجاب،گلگت بلتستان،بالائی وجنوب مغربی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم نے پنجاب میں آج سے گرج چمک کےساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،ڈی جی خان،کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے،باغوں کے شہرلاہور میں بارش نے موسم سہانا کردیا۔ شہر میں آنے والے ہفتہ میں بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے18اپریل سے کراچی میں تیزبارش کی پیشگوئی کردی ہے،تاہم کراچی میں آج بارش کاکوئی امکان نہیں،جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔