فیروز والہ: (نمائندہ خصوصی)کاشف راجپوت پی پی 146 کے جنرل سیکرٹری عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے،
خبر سنتے ہی لوگوں کی کثیر تعداد کاشف راجپوت کے گھر پہنچ گئی ،معززین علاقہ کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر جنرل سیکرٹری پی پی 146کاشف راجپوت کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع جنرل سیکرٹری پی پی 146کاشف راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مبارکباد دینے آنے والے معززین علاقے کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں ،علاقے کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر کام کرتا رہوں گا۔
کاشف راجپوت کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی،مبارکباد دینے والوں کا تانتا
















