کارکن ماتھے کا جھومر، ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا،بیگم طلعت شوکت چیمہ

وزیرآباد:(شیخ محمد علی) مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں او ہم اپنے تمام ورکرز کو محبت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ترقی کا نیادور شروع ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی راہنما و سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ نے اپنی رہائشگاہ منظورآباد میں سابق ضلعی نائب صدر ملک شکیل احمد،جنرل سیکرٹری پی پی 35 خواجہ شعیب۔صوفی اشرف نثار۔ضلعی نائب صدر حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،عائشہ عزیز،نعیم اشرف،سعد گوندل سے ملاقات میں کیا۔

بیگم طلعت شوکت چیمہنے کہاوزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ ن لیگ عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے گی بجلی و گیس کے بلوں میں رعایت،بےروزگاری مہنگائی کا خاتمہ اور قانون پر عملداری کو یقینی بنایا جائے گا بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کہا کہ میں آج بھی اسی طرح اپنے حلقہ میں ڈور ٹو ڈور جارہی ہوں جس طرح الیکشن کے دنوں میں جایا کرتی تھی اور ہم کارکنان کی غمی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔