سیالکوٹ :(رانا سلیم اختر) شہر اقبال کے علاقوں فیکٹری ایریا، حاجی پورہ روڈ، شہاب پورہ روڈ، روڑس روڈ، چوک علامہ اقبال، کچہری روڈ اور لاری اڈا سمیت دوسرے علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں سے شہری پریشان ہوگئے۔
سماجی کارکن چوہدری سلیم کے مطابق انتظامیہ نے صفائی کی طرف توجہ نہ دی اور گلیوں و محلوں اور سڑکوں پر کوڑا پڑا رہا، گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال روڈ، رنگ پورہ روڈ، پکا گڑھا اور ماڈل ٹاون میں عملہ صفائی غائب رہا اور گندگی و کچرا علاقہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث رہا، شہریوں محمد ظفر اکبر، عتیق مدثر، وسیم اختر، نسیم شفیق اور غفور طارق نے ناقص صفائی کی طرف فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
سیالکوٹ شہر کے متعدد علاقے گندگی اور کوڑے کے ڈھیر وں کی نذر، شہری پریشان
















