جرائم کے خاتمے کیلئے سندھ بھر میں رینجرز کو یکساں اختیارات دئیے جائیں،ایم کیو ایم

کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہاہے جرائم کے خاتمے کیلئے سندھ بھر میں رینجرز کو یکساں اختیارات دئیے جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہاصرف کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے سے جرائم نہیں رکیں گے بلکہ رینجرز کو پورے صوبے میں یکساں اختیارات دئیے جائیں اور پولیس سے کالی بھیڑوں کو ختم کیا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہاسندھ حکومت انتخابات میں کامیابی کے خمار سے ہی نہیں نکل پا رہی، کراچی میں سٹریٹ کرائم کی واردتوں میں عام شہری قتل کیے جارہے ہیں اور کئی بار مجرم پولیس کی ہی صفوں سے ملتے ہیں،پولیس عیدی کلیکشن کےلئے نہیں بلکہ کام جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہاضیا لنجار وزیرداخلہ ضرور بنیں لیکن اپنا رویہ درست کرنا ہوگا،نیا آئی جی سندھ لگا تو کچے کے ڈاکووں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،لگتا ہے ڈاکووں کو لائسنس ٹو کل مل گیا ،سندھ حکومت نے وفاق کو بلیک میل کر کے مرضی کا آئی جی لگوایا ۔