وزیرآباد:(شیخ محمد علی) ناجائز قابضین کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادمحمد سلیم آسی کا بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کلین اپ،چوک شیخ القرآن،گکھڑودیگر علاقوں میں تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیر آبادسلیم آسی نے بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ چوک شیخ القرآن،گکھڑ،کلاسکے اور مختلف علاقوں میں بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
سلیم آسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے روڈوں پرتجاوزات کے ذریعے مافیا سے جگہیں صاف کرائی جائینگی۔
وزیرآباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ، گلیاں بازار کھلے ہوگئے
















