پورے پنجاب کی ترقی عزم، کوئی علاقہ محروم نہیں رہے گا،مریم نواز

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایگریکلچر افسرو فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ، ایوب ریسرچ سینٹر کےلئے 500 ملین روپے کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری،ریسرچ،بہتر کارکردگی و گڈ گورننس کیلئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے ،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ایگریکلچر افسرکی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائیگا،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا4دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنجاب میں 37 ملین ایریا فٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے،آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ہوں گے۔

مریم نوازنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کاشتکار کواپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجرا یقینی بنایا جائے اورمحکمہ زراعت سکیم کی مانیٹرنگ و فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ مریم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،مریم نواز نے کہا سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ملکر چلیں گے، عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے، کوئی علاقہ محروم نہیں رہے گا۔

علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے شانگلہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہادہشتگرد ی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے،قوم ناسور کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔