محکمہ موسمیات نے عید 10اپریل کو ہونے کی پیشگوئی کردی

کراچی:(بیورورپورٹ)محکمہ موسمیات نے عید 10اپریل کو ہونے کی کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8اپریل کو رات 11بج کر 21منٹ پر ہو گی، 9اپریل کو چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے ہو جائے گی،غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50منٹ سے زائد ہو گا، 9اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں،ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔