اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے سائبر محاذ پر سکیورٹی اقدامات کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم آفس سمیت ڈیڑھ درجن وزارتوں، اداروں کے آئی ٹی سکیورٹی کا آڈٹ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی سکیورٹی آڈٹ میں سیفٹی کے مو¿ثر معیارات پر پورا نہ اترنے کی نشاندہی کی گئی، آڈٹ کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے کیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی آڈٹ، سائبرحملوں اور بریچ کی تحقیقات کی گئیں، صدر اور وزیراعظم آفس کا آئی ٹی سکیورٹی آڈٹ مکمل کیا گیا، داخلہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آبی وسائل کی وزارتوں کا آئی ٹی سکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سائبرآڈٹ والے ڈویژنز اور اداروں میں کابینہ ڈویژن، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔بتایا گیاکہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ/ سی پیک سیکرٹریٹ پرسائبر حملے کی ایولیویشن کی گئی، نیپرا کی ویب سائٹ کی سائبر سیکیورٹی بریچ پر بھی تحقیقات مکمل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اسی طرح بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلایمنٹ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، اسی طرح پاورڈویڑن کےآئی ٹی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹرکی ٹیکنیکل ایولیویشن کی گئی۔بتایاگیا کہ گندم کے بیج کی تقسیم، سستا آٹا ایپلی کیشن سے متعلق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی آڈٹ میں پتہ چلاکہ مختلف وزارتوں، ڈویڑنز نے اہم اقدامات نظرانداز کیے، محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی کے اقدامات نظر انداز کرنےکی نشاندہی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاس ورڈ مینجمنٹ اور ڈیوائس کنٹرول میکنزم جیسے اقدامات نظر انداز کئے گئے۔
حساس معلومات کے تحفظ کیلئے سائبر سکیورٹی اقدامات معیاری نہ ہونے کی نشاندہی


















