اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے،مسیحی برادری ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی بھائیوں و بہنوں نے ملکی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ،ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، مسیحی برادری کی زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں،آئین کے اصولوں میں ہر شہری کو قوم کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔
ایسٹر کا تہوار امید، محبت و خوشحالی کا پیغام ہے،زرداری،بلاول


















