اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاق کےساتھ روابط ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے،آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے تحریک جلد شروع کریں گے،اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاخط لکھنے والے ججز قوم کے ہیرو ہیں، معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا، تمام وکلا برادری، سول سوسائٹی، میڈیا برادری، اساتذہ، طالبعلم اور کسان حضرات سے اپیل کرتا ہوں آئین کی بالادستی کی تحریک میں شرکت کریں۔
مفاہمت نہیں،مزاحمت کاوقت،گنڈا پور وفاق کےساتھ روابط ختم کریں،اسد قیصر
















