سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبا ت میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پابندی عائد کردی ۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہااب سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین استعمال نہیں ہوگا،صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کےلئے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔