لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بور اور ٹیوب ویل لگانے کیلئے واسا کی اجازت لازمی قراردےدی۔
سموگ تدارک کےلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیاواسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے تمام ٹیوب ویلزکو سیل کیاجائے،جوڈیشل کمیشن کے وکیل نے کہاڈی سی نارووال نے سیل کیے یونٹ کو سیاسی دباو پرڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے حکم دیا ڈی سی نارووال رپورٹ جمع کرائیں، ڈی جی ماحولیات کوکسی بھی سیاسی دباو کی صورت میں عدالت کو آگاہ کرناچاہیے،عدالتی کوششوں کی وجہ سے اب تک 50 ری چارج ویل لگائے جاچکے ،بارش کے پانی کو محفوظ بنانے میں مد دملے گی، واسا کے وکیل نے کہاہاوسنگ سوسائٹیز میں موجود ٹیوب ویلز پر میٹر لگادئیے ،میٹرلگنے سے مخصوص مقدار سے زیادہ پانی حاصل نہیں کیاجاسکے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بور اور ٹیوب ویل لگانے کیلئے واسا کی اجازت لازم قراردےدی


















