وفاقی کابینہ نے 24نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے 24نام ای سی ایل میں ڈال دئیے،کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی،پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دےدی گئی۔

بابر اعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ۔

علاوہ ازیںوفاقی حکومت نے ای سی ایل کیسز کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی ،ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے، کمیٹی کےلئے سیکرٹر یل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے۔