ڈسکہ میں کیمیکل زدہ دودھ دہی کی فروخت، شہری بیماریوں کا شکار

ڈسکہ:(رانا امین خان) ڈسکہ و گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ، دہی سے شہری بیمار پڑنے لگے، ڈاکٹر ز نے بازاری دودھ سے بنی اشیا کے استعمال سے منع کر دیا، ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ، ماہ صیام میں کیمیکل والے دودھ اور دہی کے استعمال سے لوگ گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ڈاکٹر ز نے بازاری دودھ سے بنی اشیاءکے استعمال سے منع کر دیا۔

ماہ صیام میں دودھ اور دہی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو پورا کرنے کے لئے شیر فروشوں نے کھا د کوکنگ آئل اور دیگر کیمیکل سے دودھ کی پیدوار میں اضافہ کر دیا ہے جس سے شہری گلے کی خرابی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، دوسری جانب ڈاکٹر ز نے بھی شہریوں کو کھلے دودھ دہی اور ان سے بنی اشیا کے استعمال سے منع کر دیا ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ڈسکہ شہرو گردو نواح میںکیمیکل سے بنے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔